کاروار 26/ جنوری (ایس او نیوز) ضلع کے سداپور تعلقہ کے بُروڈے فالس میں ڈوب کر دو طلبا ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت پونیت (20) اور گرو (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں سداپور سرکاری ڈپلوما کالج کے آخری سال میں تھے۔
بتایا گیا ہے کہ یوم جمہوریہ کی مناسبت سے کالج میں چھٹی ہونے کی بنا پر چھ طلبا کا ایک گروپ بُروڈے فالس میں تفریح کے لئے پہنچا تھا، جس میں تیرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
فائر بریگیڈ کی مدد سے دونوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں، پولس مزید پوچھ تاچھ کررہی ہے۔